گاجر
سبزیوں میں گاجر کو بعض ترکاریوں کے ساتھ یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہ ترکاری ہے اور پھل بھی۔
پاک و ہند کے اکثر حصوں میں کاشت ہوتی ہے۔ ذائقہ میٹھا اور خوشگوار ہوتا ہے۔چنانچہ ہر طرف کے لوگ اکثر شوق سے کھاتے ہیں۔یہ غذائیت سے بھرپور ہے۔
پرانے اطبا سائنسدان حکما اسے دل کی طاقت کے لیے انمول غذا قرار دیتے ہیں۔ کبھی یہ بادشاہوں کا من بھاتا کھانا ہوتا تھا کہ تمام حکما بادشاہوں کو اس کے استعمال پر راغب کرتے تھے۔
گاجر کے کیمیائی اجزاء
پانی 85.7 فیصد،پروٹین پانچ فیصد،نشاستہ 0.1،فیصد معدنی نمکیات 9 فیصد،چکنائی 0.31 فیصد،گاجر میں اے،بی،سی وٹامن اور معدنیت میں فولاد،کیلشیم اور فاسفورس ملتے ہیں۔ سیاہ گاجروں میں وٹامن من سی کافی مقدار میں ہوتی ہے۔
یہ واضح رہے کہ زیادہ دیر اگر گاجریں گرمی اور ہوا میں کھلی رہیں تو ان کے وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔
ذیل میں اس کے اہم فوائد پیش خدمت ہے
دماغی کمزوری
صبح سات عدد مغز بادام کھا کر گاجر کا 10 تولہ رس لیجیے۔ چند روز استعمال سے دماغی کمزوری دور ہو جائے گی۔ یہ نسخہ حافظہ تیز کرتا ہے۔

پیٹ میں پانی
اگر پیٹ میں پانی بھر جائے تو اس خلل سے چھٹکارا پانے کے لیے گاجر کا مربہ بے حد مفید ہے۔ اسے مسلسل چند روز استعمال کریں فائدہ ہوگا۔
درد شقیقہ
گاجر کے سبز پتے گائے کے گھی سے چپڑ کر توے پر رکھ کر گرم کریں۔پھر نچوڑ کر مریض کے نتھنوں میں پانی ٹپکائیں۔چند چھینکے آنے سے پانی نکلے گا یوں درد شقیقہ میں افاقہ ہوگا۔

صحت مند بچہ
اگر حاملہ عورت دوران حمل ایک دو چھٹانک گاجر کا گودا اور مصری ملا کر استعمال کرے تو بچہ خوبصورت اور تندرست پیدا ہوتا ہے۔
نیند میں چلنا
بعض لوگوں کو نیند میں چلنے کی خطرناک بیماری ہوتی ہے۔ گاجر اس مرض میں بھی موثر دوا ہے۔آدھا کلو گاجر پانی میں بھگو دیں۔تمام رات بھیگا رہنے دیں۔صبح ان کا رس نکال کر استعمال میں لائیے۔نیند میں چلنے کی بیماری سے نجات ملے گی۔
گاجر بطور مسواک
گاجریں دانتوں کے امراض کے لیے بھی مفید ہیں۔ اسے نہ صرف پکائیے بلکہ اسے بطور مسواک دانتوں اور مسورہوں پر پھیریے۔
یرقان
گاجر کا پانی نکال کر اس میں مصری ملا لیجئے تقریبا 10 تولہ روزانہ صبح و شام یرقان کے مریض کو پلائیے۔اللہ نے چاہا تو مرض سے نجات ہوگی۔
جوشاندہ حیض
تخم گاجر ایک تولہ ر پرانا گڑ دو تولہ،آدھا کلو پانی میں ابال لیجئے۔جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر مریض کو پلائیے۔ برسوں کا رکا حیض جاری ہو جائے گا۔
پھنسیوں کا ورم
اگر پھنسیاں متورم ہوں اور ورم نہ اترے تو گاجری خشک کر کے باریک پیس لیں۔ پھر تھوڑا سا نمک ملا کر ورم پر باندھیے،ورم تحلیل ہو جائے گا۔
آگ سے جلنا
اگر کسی حادثے میں جسم آگ سے جل جائے تو فورا گاجریں پیس کر اوپر لیپ کر دیجئے۔اللہ کے فضل سے فوری طور پر جلن اور سوزش مٹ کر آرام محسوس ہوگا۔

خفقان

گاجر کو تنور میں بھون لیں پھر اوپر کا چھلکا اتار کر ہڈی نکال دیں۔پھر گاجر کے ٹکڑے کیجیے اور رات کو شبنم میں رکھ دیجیے صبح بھیت مشک چھڑک کر شکر کے ہمراہ کھائیے ہر قسم کے خفقان کے لیے مفید ہے۔
دبلا پن
گاجر کا ایک وصف یہ ہے کہ وزن بھی بڑھاتی ہے۔چنانچہ سردیوں میں گاجر کا حلوہ کثرت سے استعمال کیجیے۔
عینک سے چھٹکارا
گہری سرخ گاجریں لے کر حسب ضرورت کاشیں بنا لیں اگر ہڈی ہے تو پھینک دیجیے کاشوں پر تھوڑا سا کالی مرچوں کا سفوف اور نمک ملا کر چھڑکی ہے پھر انہیں رات کو ایک صاف طشتری میں گرد و غبار سے پاک جگہ مثلا چھت پر رکھ دیجئے تاکہ رات بھر گاجریں شبنم سے تر ہو جائیں۔صبح نہار منہ شبنم آلود گاجریں بطور ناشتا کھا لیں۔بقایا ناشتا کچھ وقفے کے بعد کریں۔ یہ نسخہ بلا ناغہ کم از کم 40 روز استعمال کریں۔ انشاللہ عینک سے چھٹکارا مل جائے گا۔ جن کی نظر کمزور نہیں وہ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
بہترین ناشتا
متوہ مقدار میں گاجریں کدوکش کیجیے حسب ضرورت انڈے لے کر گاجروں کے ساتھ پھینٹ لیں پھر دودھ ڈال کر ہلکی انچ پر پکائی ہے میٹھا کرنے کے لیے بہتر ہے کہ شہد ڈالیے ورنہ چینی سے کام چل جائے گا پھر گھر کے بچے سے لے کر بوڑھے تک اس کا ناشتا کریں۔چاہیں تو پراٹھے ،پھلکے یا ڈبل روٹی کے ساتھ کا لیجیئے ۔پورے موسم سرما میں اس کا استعمال جاری رکھیے۔گاجروں کا ناشتا کرنے والے کاچہرہسرخ،آنکھیں نور سے منور،دل و دماغ تازہ اور حافظہ تیز ہو جائے گا۔
کمی خون
اکثر نوجوان لڑکے،لڑکیاں، خون کی کمی کا شکار رہتی ہیں اگر وہ سال بھر کا مربہ استعمال کریں تو اس مسئلے سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔نیز گاجر کا حلوہ،انڈعں کے ساتھ اور گجریلا بھی تناول کیجیے۔

چہرے کی رعنائی

گاجروں کا عرق مشین سے نکالیے۔پھر اس کے برابر مقدار میں دودھ ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔ دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ ہفتے میں دو تین مرتبہ استعمال کرنے سے انشاءاللہ چہرہ چاند سا روشن ہو جائے گا۔ صابن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *