فرحین حماد
معاون
فرحین حماد
معاون
خاتونِ پاکستان ایک ایسا پلیٹ فارم عوام کے پیشِ خدمت ہے جو پاکستانی عوام کو ان کی قومی اور نظریاتی اساس کی طرف لوٹانے کے لیے بہترین اور مکمل رہنمائی دے گا ، وہ اساس کہ جس کی بنا پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور برصغیر کے مسلمانوں نے لاالہ اللہ کی بنیاد پر امت مسلمہ کی قیادت سنبھالنے کا بیڑا اٹھایا ۔علامہ محمد اقبال اور محمد علی جناح بانی پاکستان کی قربانیوں اورکاوشوں سے وطن عزیز دنیا کے نقشے پر مایہ ناز ملک بن کر ابھرا لیکن بہت جلد عالمی سازشوں اور یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے نتیجے میں یہ وطن ثقافتی، معاشی، دفاعی اور نظریاتی لحاظ سے منظم منصوبہ بندی کے سبب سبوتاژ کا شکار ہو گیا لہذا عوام بالعموم اور نئی نسل کو بالخصوص اپنی اصل شناخت اور تشخص سے جوڑنے کے لیے یہ کاوش کی جا رہی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ عوام اور نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ طالب علموں میں اس کی پذیرائی کی جائے گی۔ ان شاء اللہ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنی اپنی قیمتی آراء اور مشوروں سے ضرور نوازتے رہیں گے اور اس میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اپنی تحریر یں بھی ضرور شامل کریں ۔